نئی دہلی :بھارت: کاروں کی سیل میں کمی، 2 لاکھ ملازمین بے روزگارہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق بھارت میں آٹو انڈسٹری (گاڑی ساز صنعت) کی سیلز میں کم از کم 25 فیصد نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے شورومز تیزی سے بند ہورہے ہیں

دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (ایف اے ڈی اے) نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کر کے آٹوانڈسٹری کو ریلیف فراہم نہیں کیا تو مستقبل قریب میں ہزاروں دیگر شورومز بھی بند ہوجائیں گے۔

کاروں کی صنعت کے کاروبار کے متاثر ہونے کے نتیجے میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد ملازمین بے روز گار ہوئے ۔ایف اے ڈی اے نے خبردار کیا کہ شورومز بند ہونے کا مطلب ہے کہ مزید لاکھوں نوجوان بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت ملک میں 15 ہزار ڈیلرز 26 ہزار شورومز چلا رہے ہیں جہاں 25 لاکھ ’براہ راست ملازمین‘ کام کررہے ہیں علاوہ ازیں 25 لاکھ ملازمین ڈیلرشپ کے مجموعی نظام کے تحت فرائض انجام دے رہےہیں۔

Shares: