ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری پر سوالات

ایوان بالاء کے اراکین نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری پر سوالات اٹھا دئیے،

سینیٹر نصیب اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی گزشتہ پندرہ سالہ تعیناتی کدھر رہی؟ کیا ڈی جی سول ایوی ایشن نے گلگت بلتستان یا بلوچستان میں فرائض سرانجام دئیے؟ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سوال کیا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے گزشتہ ایک سال میں کتنی تعیناتیاں کیں مراعات اور اسٹاف کی تفصیلات کیا ہیں؟ اگر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سروس نہیں کی تو اگلے گریڈ میں ترقی کیسے حاصل کی؟ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری پر وزرات سول ایوی ایشن سے جواب مانگ لیا،گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں سینیٹر نزہت صادق کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب پر وفاقی وزیر ایوی ایشن اراکین کو مطمئن نہ کرسکے،

ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا 6 مئی 2006 کو سنگ بنیاد رکھا گیا 38 ارب روپے کا پی سی ون تھا پی سی ون پر مختلف ادوار میں نظرثانی ہوتی رہی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اپنے لوگوں کو نوازنے کے لئے 18 پیکجز بنائے گئے ٹھیکوں پر نظرثانی کی گئی، دوسرا رن وے نامکمل تھا، بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اور کرپشن سامنے آئی

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی اے سی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں یہ معاملہ اٹھایا گیا، چیف جسٹس نے اس کا نوٹس اور یہ معاملہ تحقیقات کے لئے مختلف تحقیقاتی اداروں کو بھیجا گیا، نیب اور ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

Comments are closed.