طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی متاثرہ جگہ پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ گرنے سے 25 گھر متاثر ہوئے، مکینوں کو متبادل گھروں میں بھجوا دیا گیا ہے۔ پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیمیں بھی آپریشن میں شریک ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق طیارے کے حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے، متاثرہ جگہ سے 97 لاشیں نکال لی گئیں ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ، جناح اور دارالصحت ہسپتال منتقل کیا گیا

جائے حادثہ پر ملبہ ابھی تک بکھرا ہوا ہے جسے اٹھانے کا کام جاری ہے۔ پاک فوج سمیت دیگر ادارے امدادی کاموں‌میں مصروف ہیں

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

Leave a reply