دہشت گردی کے الزام میں گرفتارملزم کی معاونت پر2 ایف آئی اے اہلکار گرفتار

0
83
ایف آئی اے کی کاروائی، بچوں کی فحش ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار

اسلام آباد : دہشت گردی کے الزام میں گرفتارملزم کی معاونت پر2 ایف آئی اے اہلکار گرفتار،اطلاعات کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے دو اہلکاروں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ملزم کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ چھپانے کے لئے سہولت کاری پر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 ایف آئی اے اہلکاروں نے دوران حراست ملزم حافظ اصغر کو غیر قانونی سہولت فراہم کی۔ تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے محکمے کے اندر ایسے واقعہ کا علم ہوتے ہی اس کا نوٹس لے لیا، اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے محکمے کے اندر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، ہیڈ کانسٹیبل احتشام اور فرمان ایاز نے مبینہ طور پر دوران ڈیوٹی ملزم کو بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی چھپانے کے لئے انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کی جس کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے اپنے بٹ کوائنز اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ کے پاس وَرڈ تبدیل کردیئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ونگ نے ثبوتوں کو ضائع کرنے اور کرپٹو کرنسی کو منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے کے تحت اینٹی کرپشن سرکل نے ملوث اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply