انقرہ:طیب اردگان نے چاند پرجانے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق طیب اردگان کی خواہش پر ترک حکومت نے چاند پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے 10 سالہ ویژن کے بڑے اہداف حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند کے مشن پر بھیجنے کے لئے خلائی جہاز کی تیاری کی اسٹڈیز شروع کر دی گئیں ہیں، چاند کے مشن پر بھیجنا ترک صدر ایردوان کے 10 سالہ ویژن کے 10 بڑے اہداف میں شامل ہے۔

ترکش اسپیس ایجنسی کا کہنا تھا کہ ترکی خلا میں اپنے خلابازروں کو بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، ترکی میں 4 سے 10 اکتوبر تک “ورلڈ اسپیس ویک” منایا جائے گا۔

اسپیس ایجنسی نے مزید کہا کہ ترک صوبے ایرزوروم میں چار میٹر کی ایک ٹیلی اسکوپ نصب کی جائے گی، یہ ٹیلی اسکوپ “ایسٹرن اناطولیہ آبزرویٹری” میں لگائی جائے گی جو یورپ کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ ہو گی۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے رواں سال 9 فروری کو نیشنل اسپیس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے 10 اہداف مقرر کئے تھے جس میں ترک خلا بازوں کو خلا میں بھیجنا اور مون مشن بھی شامل تھا۔

Shares: