میری درخواست کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں مریم نواز

0
95
میری-درخواست-کا-مسلم-لیگ-ن-سے-کوئی-تعلق-نہیں-مریم-نواز.jpg #Baaghi

لاہور : عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے،سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کےلیے منظورکی الیکشن سے پہلے مجھ پر جوالزامات عائد ہوئے تفصیل قوم کودینا چاہتی ہوں-

مریم نواز نے کہا کہ شوکت عزیزصدیقی نے ایک بیان دیا اوردستخط کےساتھ بیان حلفی جمع کرایا،پانامہ کیس کی وجہ سے میں اوروالد جیل میں تھے میں نے درخواست میں کہا میرا کیس سیاسی طور پر انجنیئرڈ ہے-

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا بےبنیاد اورسیاسی مقدمات بنائے گئےپانامہ پانامہ کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیاتمام اداروں کو غیر سیاسی ہوناچاہیے الیکشن چوری کرتےہیں اورن لیگ کوکمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کر پارٹی چھوڑنے کا کہاجاتاہےنوازشریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر ہٹایا گیا-

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے دباؤ میں فیصلے لیے گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو درخواست دی وہ میری اورنوازشریف کی اپنی ہےمیری درخواست کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں –

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی ہےچیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطلب ان کو اپنےمقاصد میں استعمال کرناہے-

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل د و رکنی بینچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران مریم نواز اور محمد صفد ر نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی جبکہ مریم نواز کی جانب سے ان کے وکیل عرفا ن قادر عدالت میں پیش ہوئے ۔

مریم نواز کی پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں شور ہونے پر جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خاموش ہوجائیں یا کمرہ عدالت چھوڑ دیں، فاضل جج نے لیگی نائب صد ر کو ہدایت دی کہ آپ بیٹھ جائیں آپ کے وکلا موجود ہیں۔

Leave a reply