اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں روتے ہیں اور باہر کیمرے کے سامنے وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔
باغی ٹی وی : شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں مفرور کو نا اہل قرار دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں کیپیٹل ایف زیڈ ای کے بارے میں 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنے کے باعث موصوف کو نااہل کیا گیا۔
https://twitter.com/DRSGUPDATES/status/1445690068090306569?s=20
انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑے میاں کو 10 سال قید ہوئی، نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا، تمام حقائق و دلائل جاننے کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ سنایا۔
ڈاکٹر شہباز گل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں مفرور کو ناہل قرار دیا
نواز شریف پر 80 لاکھ پاوْنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا
ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں کو 10 سال قید ہوئیhttps://t.co/Chg9tuX2jQ via @YouTube
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 6, 2021
معاون خصوصی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کیلبری کوئین سیاسی انجینئرنگ کا منجن بیچ رہی ہیں، سالہا سال سے چلتے کیسوں میں نااہل ایک جواب تک نہ جمع کروا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں روتے ہیں اور باہر کیمرے کے سامنے وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔
میری درخواست کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں مریم نواز
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس سیاسی انجینیئرنگ کے ذریعے بنایا گیا پانامہ پانامہ کرکے ایک منتخب حکومت کو کمزور کرکے گرایا گیا۔ الیکشن چوری کرکے مسلم لیگ ن کو کمزور کیا گیا یہ کیس ججز کا امتحان ہے، وہ ثابت کریں کہ پریشر کے بغیر وہ فیصلے کرسکتے ہیں۔
الیکشن سے پہلے مجھ پر جوالزامات عائد ہوئے تفصیل قوم کودینا چاہتی ہوں شوکت عزیزصدیقی نے ایک بیان دیا اوردستخط کےساتھ بیان حلفی جمع کرایا، پانامہ کیس کی وجہ سے میں اوروالد جیل میں تھے میں نے درخواست میں کہا میرا کیس سیاسی طور پر انجنیئرڈ ہے، بے بنیاد اورسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ پانامہ پانامہ کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔ تمام اداروں کو غیر سیاسی ہوناچاہیے الیکشن چوری کرتے ہیں اور ن لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ن لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کر پارٹی چھوڑنے کا کہا جاتا ہے۔