اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی،اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی ہوگیا، دورہ دبئی کے حوالے سے وزیراعظم کوبہت خاص مشورے بھی دیئے گئے
ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے بجائے اب صدر مملکت دبئی جائیں گے۔
ادھر وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی مصروفیات کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔وزیراعظم نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی لیکن اب وزیراعظم کی جگہ صدر مملکت دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صدر عارف علوی دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔
دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی شخصیت اس وقت عالمی اسٹیبلشمنٹ کو ناقابل برداشت ہے اس لیے سیکورٹی اداروں نے مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم کم سے کم بیرونی دورے کریںاور اگرضرورت پڑے بھی توسمندری راستے کی بجائے خشکی کے راستوں کا انتخاب کریں








