راولپنڈی:جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، خارجہ، داخلہ ، دفاع اور خزانہ کے وفاقی وزراء اور مشیر قومی سلامتی امور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی، بارڈر منیجمنٹ اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو لائن آف کنٹرول سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں افغانستان سے متعلق عالمی برادری کے نقطہ نظر اور پاکستان کی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں امریکی نائب وزیرخارجہ کے دورہ بھارت اورپاکستان کے‌حوالے سے ہونے والے اثرات اورعوامل پربھی اہم مشاورت ہوئی

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا،مسلح افواج کے سربراہان ، انٹیلی جنس سروسز چیفس نے شرکت کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان پر ان کے ممکنہ اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ شرکا نے افغانستان میں بین الاقوامی برادری کے فوری کردار پر زور دیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی دنیا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مدد فراہم کرے۔

قومی سلامیٹی کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ خطے میں ابھرتی ہوئی صورت حال انتہائی پیچیدہ ہے، افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کے پاکستان پر شدید اثرات ہو سکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے مربوط پالیسی کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ حکومتی سطح پر افغانستان سے متعلق کوشش سیل بنایا جائے، سیل افغانستان کے لیے انسانی امداد کے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا جبکہ خصوصی سیل موثر بارڈر مینجمنٹ اور کسی بھی منفی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔

قبل ازیں اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

Shares: