ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بھی 100 بلین ڈالر کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : بلومبرگ بلینئرز کے مطابق مکیش امبانی جیف بیزوس اور ایلون مسک کے ساتھ خاص ویلتھ کلب میں شامل ہو گئے ہیں
گزشتہ جمعے اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

شیئر پرائس میں اضافے کے باعث ان کے اثاثوں کی کل مالیت میں بھی اضافہ ہوا اور انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین 11 افراد کے اس خاص گروپ کا حصہ بن گئے۔

فیسبک ،انسٹاگرام ہفتے میں دوسری بار ڈاؤن، کمپنی کا بیان سامنے آ گیا

 

دنیا امیرترین افراد میں مکیش امبانی کا نمبر اب11 واں ہے پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے جیف بیزوس، برنارڈ آرنولٹ تیسرے، بل گیٹس چوتھے، لیری پیج پانچویں، مارک زکربرگ چھٹے، سرگئی برن ساتویں، لیری ایلیسن آٹھویں، اسٹیو بالمر نویں اوروارن بفیٹ دسویں نمبر پر ہیں-

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ان کے اثاثوں کی قیمت 23.8 بلین ڈالر بڑھنے کے بعد اب 100.6 بلین ڈالر ہے انہوں نے2005 میں اپنے والد کا آئل ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کا کاروبار سنبھالا تھا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور ای کامرس میں بھی سرمایہ کاری کی۔

بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں:پاکستان سے نصف فرق اب ختم ہونے کے قریب

امبانی کے ریٹیل اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں نے پچھلے سال تقریبا 27 بلین ڈالر اکٹھے کیے ہیں انہوں نے گرین انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے بھی10 بلین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مکیش امبانی کی دولت کا سب سے زیادہ حصہ ابھی بھی پیٹروکیمیکل سے آتا ہے جو اس کی سالانہ آمدنی میں 73 بلین ڈالر کا تقریبا 60 فیصد حصہ ہے۔

سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

Shares: