ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس

0
117

ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعلی عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا وہیں سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس کیا-

باغی ٹی وی :اسلام آباد: پاکستان کی مسلح افواج نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو نہیں بھولے گی۔


ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔میں انہیں 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا انہوں نےجوہری تخفیف کو فروغ دینے میں ہماری مدد کی اللہ ان پر رحمت نازل کرے۔

مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد میں دفن کیا جائے گا۔


وزیراعظم نے ٹویٹر پر کہا کہ کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔میری تعزیت اور دعائیں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔


عمران خان نے لکھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کی خدمات نے بڑے جوہری ملک کی جارحیت سے پاکستان کو محفوظ رکھا۔پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیرو تھے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے۔


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قوم ایک سچے محسن سے محروم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے دل و جان سے مادر وطن کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا کردار مرکزی ہے اللہ ان کی روح پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابلِ فخر تاریخ اور جدوجہد کا نام تھا ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خانکی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، اسلام اور پاکستان ہی ان کا مطمع نظر رہے انہوں نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے مادی مفادات کے بجائے پاکستان کے لئے کام کرنا پسند کیا اللہ تعالیٰ پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو توشہ آخرت بنا دے –


سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن پاکستان ہیں ملک کو ایٹمی پروگرام دےکر ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے قوم پر جو احسان کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا –

انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کا اس دنیا سے رخصت ہوجانا بحثیتِ قوم بلاشبہ پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہےدعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء کرے-

ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ڈاکٹرعبدلقدیر نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کام کیا پاکستان نے ایٹم بم بنا کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدل قدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لے گرانقدر خدمات سر انجام دیں اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے-


وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ملک کی بہت خدمت کی انہوں نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی، مرحوم کی وصیت تھی کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے دو قبریں تیار کی جا رہیں ان کے اہلخانہ جو فیصلہ کریں گے اس پرعمل ہوگا فیصل مسجد اور ایچ ایٹ قبرستان دونوں جگہ پر تدفین کے لیے انتطامات کیے جارہے ہیں۔ تدفین کا حتمی فیصلہ ان کے اہل خانہ وزیراعظم کیساتھ مشاورت سے کریں گے فیصل مسجد کے احاطے میں ضیا الحق کے مقبرے کے پاس ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی قبر تیار کی گئی ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کریں فیصل مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی –

وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی ہیرو کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ دفنایا جائے گا جوائنٹ چیف آف سٹاف اور چاروں فورسز کے نمائندے جنازے میں شرکت کریں گے اسپیکر قومی اسمبلی اور قائم مقام صدر بھی جنازے میں شرکت کریں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ نیول، ائیر فورس اور ٹین کور کے افسران اس جنازہ میں شرکت کریں گے عام عوام کو بھی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

کمشنر اسلام آباد، ایف سی اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ عمران خان کے جنازہ میں شرکت کا سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں بتا سکتے۔

سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

سینیٹر رضا ربانی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو ہیں، ان کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں کیا جائے۔

چوہدری برادران نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، محسن پاکستان کی پاکستان سے محبت کا کوئی ثانی نہیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے اصل ہیرو تھے، دنیا میں آج پاکستان کو حاصل مقام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے ہے۔


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر بہت دُکھی ہوں وہ ہمارا قیمتی سرمایہ تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیااللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال شدید افسوس کا اظہار کیا ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سُن کر بہت دُکھ ہوا وہ ہمیشہ ہیرو رہیں گے، پاکستان کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں اللّہ تعالیٰ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان اور مسلم دنیا کے لیے اُن کی تمام خدمات کا اجر دے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ محسن پاکستان تھے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار رہا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے افسوس نے بھی افسوس کا اظہار کیا کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں عبدالقدیر خان نے اہم کردار ادا کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمارے قومی ہیرو اور اثاثہ کی موت کی خبر سُن کے بہت دُکھ ہوا جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کر دی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات نے ہمیں مضبوط بنایا اور ساتھ ہی فخر کرنا بھی محسوس کروایا –


انہوں نے کہا کہ جناب! آپ کو ہمیشہ محسنِ پاکستان کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور ہم ہمیشہ آپ کے مقروض رہیں گے اور ساتھ ہی ڈاکٹر عبدالقدیر کی بےشمار خدمات کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گذشتہ کئی سالوں سے غیر اعلانیہ طور پر نظر بند رہنے والے محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنازہ وصیت کے مطابق آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.

‏سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محسن پاکستا ن ڈاکٹر عبد القدیر خان کے جنازہ کے سلسلہ میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے مری روڈ ، سید پور روڈ،پشاور روڈ سمیت دیگر اہم چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے-

Leave a reply