سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ،سی سی پی او لاہور کی ہٹ دھرمی ،وکلاء کا احتجاج

0
29

سپریم کورٹ کے سعد رضوی کے رہائی کے پیپرز جمع کروانے آئے وکلا کو پولیس نے سی سی پی او آفس کے اندر جانے سے روک دیا-

باغی ٹی وی: سعد رضوی کے وکلا کے مطابق سپریم کورٹ کا تیسرا فیصلہ رہائی کا آیا ہے پہلے دو فیصلوں میں سعد رضوی کی رہائی کے ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے-

انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی کی رہائی کے عوض مچلکوں کے لئے اے ٹی سی نے حکم دیا ہے کہ یہ فیصلہ اور مچلکے سی سی پی او آفس جمع کروائیں سی سی پی او کی موجودگی کے اندر تمام مشینری پنجاب پولیس کی موجود تھی ان کی موجودگی کے اندر ہمیں یہ آرڈر ملا ہے جس کے ہم آرڈر لے کر اور مچلکے لے کر ابھی سی سی پی آفس پہنچے ہیں-

وکلاء کا کہنا تھا کہ شام سے سی سی پی او آفس کے باہر کھڑے ہیں ہم وکلاء کو بھی آفس کے اندر جانے نہیں دیا جا رہا سی سی پی اور لاہور اس قدر بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر رہا ہے یہ صرف پی ٹی آئی حکومت کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں یہ سی سی پی آفس اور پنجاب پولیس نہیں ہے یہ صرف آمجگاہ ہے پی ٹی آئی گورنمنٹ کی-

وکلاء نے کہا کہ یہ صرف عدالتوں کی تذلیل ہو رہی ہے ہائی کورٹ کی تذلیل ہے سپرہم کورٹ کے آرڈر کی توہین کر رہے ہیں اور سعد رضوی کی رہائی کے تیسرے آرڈر کی توہین کر رہے ہیں اور مچلکے شورٹی بان تک لینے کو تیار نہیں ہیں –

وکلاء نے مزید کہا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے یہاں خود بلایا ہے ہمیں 4 بجے کے بعد ہم شورٹی لے کر پہنچ گئے ہیں اور یہ ابھی کہہ رہے ہیں کہ آفس 4 بجے بند ہو چکا ہے اس لئے ہم آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور سی سی پی او خود موجود نہیں ہے یہاں پر جبکہ یہاں ہمارے ساتھ ضامن بھی موجود ہے-

وکلاء نے سی سی پی او آفس کے باہر غنڈہ گردی نہیں چلے گا کی نعرے بازی بھی کی-

واضح رہے کہ گزشتہ رات کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو کرلیا کارکنان نے انتظامیہ سے سعد رضوی کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا-

ادھر اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور سعد رضوی کے حق میں نعرے لگارہے ہیں، یہ بھی خبریں تھیں کہ سعد رضوی کو رات کے پچھلے پہر کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے-

یاد رہےکہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک طرف رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے تودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے-

سعد رضوی کورہا کرو،تحریک لبیک کا کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو…

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت کی طرف سے پنجاب حکومت کودھمکی دی گئی ہے کہ اگرانتظامیہ نے سعد رضوی کو جلد رہا نہ کیا توپھرمعاملات بگڑسکتے ہیں

اس حوالے سے انتظامیہ خصوصا سی سی پی او لاہور کو دھمکی دیتے ہوئے تحریک لبیک نے خبردار کیا ہےکہ ہٹ دھرمی کی وجہ سے نقصان کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی

مرکزی شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتےہوئے کہا گیاہے کہ اگر سی سی پی او نے ابھی آرڈر نہ دیئے تو حالات خرابی کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی

کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی حکومت کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی اور اس کا جواب پھر اسی انداز سے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اب اور ضبط نہیں رکھا جائے گا-

یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی فیصلے کی روشی میں سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

ہزاروں کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود اور حکومت کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیکن قائد محترم کے بغیر آج واپس نہیں جائیں گے

اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی تھی۔

وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا تھا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے-

Leave a reply