دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کا کیا قصور؟ سپریم کورٹ نے پوچھ لیا

0
41
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کا کیا قصور؟ سپریم کورٹ نے پوچھ لیا

سپریم کورٹ میں سرکاری گھروں کی خلاف ضابطہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سےسرکاری گھروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،عدالت نے سندھ حکومت سے گھروں کی الاٹمنٹ پالیسی بھی طلب کرلی ،عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت نے صرف کراچی کی رہائش گاہوں کی تفصیلات جمع کرائیں، سندھ کے دیگر اضلاع میں سرکاری رہائش گاہوں کی تفصیلات پیش کی جائیں،بلوچستان حکومت اور سی ڈی اے سے بھی تمام رہائشگاہوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ میں سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کیلئے کیا پالیسی ہے؟ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ سندھ میں سرکاری گھر صرف سیکریٹریٹ ملازمین کو الاٹ ہوتے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کا کیا قصور ہے؟ سیکرٹری ہاؤسنگ سندھ نے کہا کہ سرکاری گھروں کی تعداد کم ہونے کے باعث یہ پالیسی بنائی، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آئندہ سماعت پر سندھ حکومت کی پالیسی اور متعلقہ رولز کا جائزہ لیں گے ، سرکاری گھروں کی خلاف ضابطہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی

سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

قبل ازیں اسلفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں اسدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 20 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اوراسلام آباد ہائیکورٹ کو مستقبل میں ایسے فیصلے دینے سے روکا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیکر اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے سرکاری ملازمین کیلئے جاری ہاوسنگ اسکیمیں متاثر ہورہی ہیں،ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے

پولیس کی پیٹی بھائیوں کو سزا دلوانے میں کوئی دلچسپی نہیں،سپریم کورٹ

Leave a reply