اسلام آباد:ریلوے میں سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز،اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے نثار احمد میمن کی خصوصی ہدایت پرریلوے میں سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سی او پی ایس سیفٹی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مختلف سکول کے بچوں میں آگاہی مہم شروع کررہے ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہےکہ پاکستان ریلوے ٹریک کے قریب سکولوں کے بچوں کے لیے حفاظتی آگاہی مہم شروع کرنے جارہا ہے۔ پاکستان ریلوے بچوں میں ٹریک عبور کرنے کے حوالے سے اینیمیٹڈویڈیو ، پمفلٹس، بینرزکے ذریعے آگاہی فراہم کرے گا۔

ادھر اس حوالے سے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے بچوں میں یہ آگاہی فراہم کرے گا کہ ٹریک کو کس طرح اور کس جگہ سے عبور کرناہے۔

ترجمان کے مطابق سکولوں کے بچوں یہ بھی بتایا جائے گاکہ صرف متعین کی گئی جگہوں سے ٹریک عبور کریں اور غیر ضروری جگہوں سے کراس نہ کریں۔
سی او پی ایس سیفٹی روبینہ ناصر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نازیہ جبین کے ساتھ مختلف سکولوں کا دورہ کریں گی۔

Shares: