اسلام آباد:عمران خان کا پشتونوں سے متعلق بیان، اے این پی نے سینیٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرادیا،اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کی جانب سے پشتون قوم کے خلاف نازیبا ریمارکس اور انہیں تحریک طالبان سے جوڑنے کے بیان پر سینیٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرادیا ہے۔

ایوان بالا میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پوری پشتون قوم کو تحریک طالبان پاکستان جوڑنا قابل مذمت ہے۔ پشتونوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی اور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا بالخصوص اور پاکستان میں بالعموم امن پشتونوں کی قربانیوں کی وجہ سے آیا ہے۔وزیراعظم کے اس قسم کے بیانات نے پوری پشتون قوم کی دل آزاری کی ہے اور بالخصوص ان لوگوں انتہائی تکلیف پہنچی ہے جنہوں نے اس جنگ میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان اپنا بیان فوری طور پر واپس لیں اور پوری پشتون قوم سے معافی مانگے۔

Shares: