افغانستان: صوبہ کنڑ میں دھماکہ،پولیس چیف ہلاک 11 افراد زخمی

0
58

افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا ، ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کنڑ اسپتال کی انتظامیہ نے 11 زخمیوں کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 4 طالبان اراکین اور 7شہری شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

افغان:صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 اکتوبر کو افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے-

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ دھماکا صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ طالبان فورسز کا اسپیشل یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے-

اس سے قبل 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔بم دھماکا کابل کی عیدگاہ مسجد کے دروازے کے قریب ہوا تھا جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا تعزیتی اجلاس ہو رہا تھا۔

اپڈیٹ، نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ، 100 اموات،دو سو سے زائد زخمی

Leave a reply