اجزاء:
پسندے آدھا کلو
سرخ مرچ 1 چوتھائی چمچ
خشخاش 1 کھانے کا چمچ بھون لیں
چھوٹی الائچی 3 عدد دانے نکال کر پیس لیں
دہی آدھی پیالی
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ بھون لیں
کھوپڑا 1 انچ کا ٹکڑا بھون لیں
بادام 4 عدد بھنے ہوئے
نمک حسب ذائقہ
لیموں 2 عدد
آئل حسب ضرورت
ترکیب:
پسندوں کو نمک اور پپیتا لگا کر 2 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں زیرہ خشخاش کھوپڑا اور بادام پیس لیں اور پسندوں میں ملا دیں اسی طرح باقی اجزاء بھی گوشت میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مصالحہ لگے گوشت کو کڑاہی یا کسی دوسرے کھلے منہ کے برتن میں ڈال دیں تھوڑا سا تیل شامل کر کے چولہے پر ہلکی آنچ پر 1 گنھٹے کے لیے پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت گل جائے تو پودینہ اور سبز مرچیں شامل کر دیں مزیدار حیدر آبادی دم کے کباب تیار ہیں