ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع:امن عامہ کوخراب کرنے والوں کوگرفتارکرنے کا حکم

0
48

لاہور:ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع:امن عامہ کوخراب کرنے والوں کوگرفتارکرنے کا حکم،اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور پھرمیدان جنگ بنتا ہوئے نظرآرہا ہے اوراب تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ امن عامہ کوتہہ تیغ کرنے والے ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس کریک ڈاون کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد گرفتار ہو چکی ہے اوریہ بھی سننے کو ملا ہےکہ اس کے علاوہ ایک لسٹ تیار ہو چکی ہے جس میں ایسے عناصر کی نشاندہی کی گئی ہےجوٹی ایل پی کے پلیٹ فارم سے تشدد کوہوا دینے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

دوسری طرف تحریک کے چند ذمہ داروں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا میں 70 کارکنوں کا گرفتار کر لیا گیا ہے

ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق انہیں حالات کے پیش نظرلاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہوں سمیت شاہدرہ چوک اور لاہور کے داخلی راستے پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچ گئے

ادھر ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے ریلی کے بعد یتیم خانہ چوک پردھرنے کو آج دوسرا دن ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے پرریلی کے بعد دھرنا دیا ہے

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اچانک یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور میں کالعدم تحریک لبیک نے 12 ربیع الاول کےسلسلے میں ایک ریلی نکالی تھی ، جس کے اختتام پرتحریک کی قیادت نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

اس فیصلے کےبعد لاہور کی صورت حال انتہائی خراب ہے اورعوام الناس میں اس وقت بہت زیادہ خوف پایا جارہا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بہت جلد یہ دھرنا ملک بھر میں بھی پھیل سکتا ہے

واضح رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا جسے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا تھا

یاد رہے لاہور میں جاری ٹی ایل پی کا احتجاجی دھرنے میں مرکزی قائدین نے حکومت کو اپنے مطالبات منوانے کے لیے کل شام تک کا ٹائم دیا ہے

Leave a reply