میلادالنبی کے جلوس میں خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے خلاف سیمابیہ طاہرمیدان میں آ گئیں
میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
تحریک التواء تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا کہ 12 ربیع الاول 1443ھ (19۔اکتوبر2021) کو ملتان میں ایسا واقعہ ہوا ہے کہ مسلمانوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ملتان کے علاقہ حسین آگاہی میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کیا گیا۔کہا گیا کہ اس کی زیارت کریں۔ اس وقوعے کو سوشل میڈیا پر بھی کھل کر دکھایا جا رہا ہے۔میلاد النبی صلی اللہ علیم وآلہ وسلم کی نسبت سے تقریبات صدیوں سے اس خطے میں اسلام کی اقدار کے مطابق منعقد ہو رہی ہیں۔ ملتان میں ایک خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے کے عمل کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ سازش اسلام اور اس کے شعائر کو بدنام کرنے کی ہے۔ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد قرارواقعی سزا کے مستحق ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعون.. اب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا .ملتان حسین چوک میں میلاد کے جلوس میں ایک بے پردہ لڑکی کو تیار کرکے بٹھا دیا گیا. اللہ پاک تمام امت مسلمہ کی ہر طرح کے فتنوں سے حفاظت فرمائے آمین pic.twitter.com/A51pVp0X31
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 21, 2021
باغی ٹی وی پر گزشتہ روز ویڈیو چلائی گئی جس پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن اللّہ تعالیٰ ہمارے علماء کرام کو ہدایت نصیب فرمائے ،جو امت کو دین اسلام صحیح معنوں میں سمجھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین
https://twitter.com/mzahidqr/status/1451152833269665795
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ حال ہے امت کا آپ اندازہ لگاؤ کے اس قدر آقا کریمُ کے دین سے دوری انجام قرانُ و سنت کے خلاف بد عقیدہ مسلمان تک ہو نے لگی ہے
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم