کراچی :پاک بھارت میچ دکھانے کیلئےبڑی بڑی اسکرینیں،دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے پاک بھارت کرکٹ میچ کا وقت آرہا ہے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے دلوں کی دھڑکیں تیز سےتیز ترہوتی جارہی ہیں ،

ادھرابوظہبی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹکراونے اہل کراچی کواور بھی جزباتی کردیا ہے ، اسی لیے تو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے شہر میں اسکرینیں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ آج 40 سال بعد کے ایم سی لیاقت آباد سپرمارکیٹ ٹھیک کرنے جارہی ہے اور انشا اللہ جلد ہی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ روز وسیم اختر کو دیکھتا ہوں وہ میرے لیے بیانات دیتے ہیں، جب خود موصوف تھے تو کچھ اور کہتے تھے آج کچھ اور کہتے ہیں، لوگ اختیارات وسائل کی بات کرتے تھے، وسائل وہی ہیں بس نیت تبدیل ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔

Shares: