لاہور:راستے بند،مریض تنگ،حکومت نے لاہور داخل ہونے والوں کوخبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق اس بار پھر ٹی ایل پی کے احتجاجی دھرنے نے جہاں اہل لاہورکی زندگیاں مشکل میں ڈال دی ہیں وہاں لاہورکوآنے والے مہمانوں اوربے بس انسانوں کے لیے بھی بہت سی تکالیف میں مبتلا کردیا ہے

ذرائع کے مطابق انہیں حالات کے پیش نظرحکومت نے لاہورکی طرف سفر کرنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

اسی حوالے سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لاہور کی طرف سفر سے گریز کریں ، ادھرانتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ دھرنے کی وجہ سےموٹر وے فیض پور انٹر چینج ،بابو صابو انٹر چینج بند کردیے گئے ہیں.ٹریفک کو ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سے ایم ٹو بجھوایا جارہا ہے،راوی ٹول پلازہ کو احتجاج کی صورتحال میں متوقع بند کیا جاسکتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے ایڈوائزری کی.

اطلاعات کے مطابق فیض پورانٹرچینج ،کو کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا ہے جبکہ بابو صابو انٹرچینج کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند ہیں،۔شہری موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے موٹر پولیس کی ہیلپ لائن سے ضرور رابطہ کریں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی جین مندر پہنچی اور حکومت مخالف احتجاجی جلسے میں شریک ہوئیں،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پارٹی پرچم اٹھائے رکھے اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے ، لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان حالات میں‌ اشیاء ضروریہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومت کا تخت الٹنے تک یہ احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل متعدد کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاع ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کر رکھی ہیں، دوسری طرف پی ڈی ایم نے بھی آج نماز جمعہ کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلٰی عثمان بزدار کی طرف سے مذاکراتی ٹیم ٹی ایل پی سے رابطے میں ہے اورکسی بھی وقت ان مذاکرات کے حوالے سے اچھی خبرآسکتی ہے

Shares: