وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

0
51

وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان کا وفد بھی عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے اورماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیرممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔

مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے مریم اورنگزیب

مزید کہا گیا کہ عمران خان سعودی قیادت سے دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔ سر سبز پاکستان، سرسبز مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب منصوبہ دنیا کے لیے بیش بہا تحفہ ہیں۔

جبکہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں شیخ رشید گزشتہ روز پاک بھارت میچ دیکھنے کےلیے دبئی گئے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ہے۔

مستونگ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں –

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے ٹی ٹونٹی سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Leave a reply