اجزاء:
گاجر 2 کلو
خشک دودھ 6 پیالی
چینی 4 پیالی
چھوٹی الائچی 10 عدد
بادام 15 عدد
پستے 15 عدد
چاندی کے ورق 6 عدد
اخروٹ کی گری 12 دانے
گھیی دو پیالی
(ڈرائی فروٹ اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ بھی کر سکتے ہیں)

ترکیب:
گاجر کو باریک کدو کش کر لیں بادام کو گرم پانی میں بگھو کر چھلکے اتار لیں اور باریک باریک کاٹ لیں اخروٹ بھی باریک کاٹ لیں اور الائچی کو دو چمچ چینی کے ساتھ باریک پیس لیں کدو کش کی ہوئی گاجروں کو بھاہ دے لیں اور کچل لیں اور بلکی خشک کر لیں ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں الائچی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد گاجریں اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ بھونیں تاجب براؤن ہونا شروع ہو جائے تو چینی اور اخروٹ ڈال دیں جب شیرا خشک ہونے لگے اور تار بننے لگے تو اتار کر ایک باؤل میں گھی لگا کر حلوہ ڈال دیں اوپر سے ڈرائی فروٹ ڈال دیں اور چاندی کا ورق سجا دیں گاجر کا لذیذ حلوہ تیار ہے

Shares: