دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرآئینی اورقابل مذمت اقدامات پربحث ہوگی۔
بھارت کشمیریوں‌ کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی
قبل ازیں سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلاکر اس معاملے کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل بھی اپنا کردار ادا کرے

Shares: