کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں تمام وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔
محکمہ ثقافت کے وزیر سید سردار شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موہن جو دڑو 1922 میں دریافت ہوا ۔ 1942 میں آفیشل رپورٹ میں اس کا نام موہن جو دڑو درج کیا گیا ۔ 1939 میں ایک بک شائع ہوئی جس میں موہن جو دڑو لکھا گیا ۔ 1960 میں اس کا نام موئن جو دڑو لکھا گیا ۔ موہن جو دڑو 25 قبل مسیح کا شہر ہے ۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عذرا، اسماعیل راہو اور سردار شاہ پر سب کمیٹی قائم ہوئی ۔ یہ کمیٹی ماہرین سے مل کر نام پر تبادلہ خیال کرے گی اور کابینہ کو ریفر کریگی ۔
مشیر زراعت منظور وسان نے سندھ کا بینہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 21-2020 میں گندم کی قیمت 2000 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی تھی ۔ 21-2020 میں وفاقی حکومت نے 1800 فی کلو 40 کلوگرام مقرر کی تھی ۔ محکمہ زراعت نے 21-2020 میں گندم کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی ۔
کابینہ اراکین نے کہا کہ کھاد اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ کابینہ نے محکمہ زراعت کو تمام اسٹیک ہولڈزسے گندم کی قیمت پر مشاورت کرنے کی ہدایت کی ۔
گنے کی کریشنگ پر مشیر زراعت منظور وسان کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گنے ل کی کریشنگ سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور 30 جون کو ختم ہوتی ہے ۔ کابینہ نے زیادہ سے زیادہ تاخیر 15 نومبر سے کریشنگ شروع کرنے کی تجویز دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ وہ ایکٹ میں بھی ترامیم کریں
19-2018 میں 182 روپے فی 40 کلوگرام قیمت تھی۔
20-2019 میں 192 روپے فی 40 کلوگرام قیمت تھی۔
21-2020 میں 202 روپے فی 40 کلوگرام قیمت تھی۔
کابینہ نے گنے کی قیمت 250 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔








