کوئٹہ میں دھماکہ

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے

اطلاعات کے مطابق دھماکہ سریاب روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، اہلکار بائیک پر گشت کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ریسکیو اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں، اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ، پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ہے،تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا ہے، علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

نوٹ: اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے

Leave a reply