اسلام آباد (اے پی پی) جمال شاہ کی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “ کی امریکا میں نمائش کی گئی.

تفصیلات کے مطابق بہترین مصور، باکمال مجسمہ ساز، شفیق استاد، باصلاحیت ڈائریکٹر اور پی این سی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اداکار جمال شاہ کی سوات کی صورتحال کے دروان حقیقی واقعات کے موضوع پر ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “کو 8 اگست کو لاس اینجلس امریکا کے”بیٹل بی ےانڈ بارڈر“ میں خصوصی طور پر دکھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جمال شاہ امریکا روانہ ہوگئے۔

اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان فلم انڈسٹری برق رفتاری سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کررہی ہے اور انہوں نے بہت حساس موضوع پر یہ فلم بنائی تھی جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ اس فلم میں فردوس جمال نے صوفی محمد کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ ایوب کھوسہ، مائرہ خان، نور، نجیب اللّہ انجم بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے اور جمال شاہ نے بھی ایک اہم کردار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیںکہ ان کی فلم کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے۔

Shares: