مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی فوج سرینگر میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرنے لگی

سرینگر:بھارتی فوج سرینگر میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرنے لگی ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر اوروادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے اتوار کی رات سرینگر کے علاقے جمالٹہ میں گھروں میں گھس کر مکینوںکو ہراساں کیا۔علاقے میںفوجی آپریشن ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد شروع کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے شوپیاں، پلوامہ، بارہمولہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف مقامات پربھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرکے علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہیدکررہی ہیں ، انہیں تشدد کا نشانہ بنارہی اور گرفتارکررہی ہیں جس سے مقبوضہ جموںوکشمیر کرہ ارض کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅوالا علاقہ بن گیا ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حل پر گفتگو کرتے ہوئے غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لیے کشمیری پنڈتوں کو درپیش مشکلات کو ہتھیار بنا کر اپنی تقسیم کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں اپنی پارٹی کے مرکزی دفتر پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو اپنے پنڈت بھائیوں کی باوقار واپسی کے لئے مزید محنت کرنا ہو گی