رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا کیس:متاثرہ خاتون کے یوٹرن کا نتیجہ بھی آگیا

0
41

لاہور:رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کا کیس ۔۔متاثرہ خاتون کا یوٹرن،اطلاعات کے مطابق 14 اگست کی شب چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کیس میں مثاثرہ خاتون نے یوٹرن لے لیا۔ متاثرہ خاتون نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت متاثرہ خاتون نے ملزموں کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد میرے ملزم نہیں اور میں مزید ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتی۔ مہوش کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوجائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے اس بیان پر عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ 14 اگست کے دن ایک رکشے میں سفرکرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ، اس وقت خاتون کیساتھ دست درازی کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا دو خواتین ایک بچے سمیت چنگچی رکشے میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کا رش تھا اور کافی تعداد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان بھی رکشے کے پیچھے چل رہے تھے۔ دو موٹرسائیکل سوار خواتین کی ویڈیو بھی بنا رہے تھے، لیکن آج اس خاتون نے یوٹرن لیتے ہوئے بدکرداراورآوارہ لڑکوں کوسزادلوانے میں دلچسپی نہ لے کرکیس کا خاتمہ کردیا اورپھرعدالت نے ان کی ضمانت لے لی

Leave a reply