سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس، گورنراسٹیٹ بینک کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

0
58
senate

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا گیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو گرفتار کرکے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا،‏میں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس دیا ہےاگر میں اجازت دوں تو کسی اور کو نامزد کر سکتے ہیں-

گورنر اسٹیٹ بینک کے نہ آنے پر کمیٹی نے تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ‏اگر حکم دوں تو پولیس کے ذریعے گورنراسٹیٹ بینک کو حاضر کیا جائے گا-

چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے اسٹیٹ بینک کا خط پھاڑ دیا اور کہا کہ میں کسی ایسے لیٹر کو نہیں مانتا، ‏ملک کی بےعزتی کرائی جارہی ہے، پاکستانی سفارتخانہ ڈالر میں ڈیل کرتا ہے-

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 3 اجلاسوں میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک بھی نہیں آئے-

مصدق ملک نے کہا کہ عراقی سفیر یہاں موجود ہیں اور گورنر اسٹیٹ بینک نہیں آئے-

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا

تمام صوبوں میں قانون سازی کے حوالے سے یکسانیت چاہتے ہیں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف

Leave a reply