اسلام آباد: ففری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک”فافن”کرتا کچھ اورہے اوردکھاتا کچھ اورہے:سینئررکن کے الزامات:فافن نے مسترد کردیئے ،اطلاعات کے مطابق فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے فافن کی مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اور ورکنگ کو لے کر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ،ان سنگین الزامات کے بعد فافن باڈی دفاعی پوزیشن پرآگئی ہے ، دوسری طرف ری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (FAFEN) نے اپنے ایک بیان میں اپنے ایک سابق رکن، جنہیں سنگین بے ضابطگیوں اور نیٹ ورک کے خلاف منفی رویے کی وجہ سے نیٹ ورک سے چند روز قبل معزول اور خارج کر دیا گیا تھا، کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
فافن کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ ورک کی سابق ممبر تنظیم پتن ترقیاتی تنظیم کے تین دہائیوں سے مسلسل چلے آنے والے سربراہ سرور باری کی۔جانب ست آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں بدنیتی پر مبنی گھٹیا الزامات لگانے کا واحد مقصد پاکستان میں سول سوسائٹی کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ عرصے تک کام کرنے والے اور انتخابات کے حوالے سے سب سے غیر جانبدار اور معتبر نیٹ ورک کی سالمیت، اتحاد اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے جو شواہد کی بنیاد پر کام کرنے والی ایک توانا آواز بن چکا ہے۔ سرور باری کی تنظیم کی رکنیت بیس رکنی نیشنل کونسل نے متفقہ طور پر ختم کی تھی کیونکہ وہ رواں سال اکتوبر سے نیٹ ورک کے خلاف مہم چلا رہے تھے اور نیٹ ورک کے متعلقہ فورمز کی جانب سے متعدد مواقع دیے جانے کے باوجود اپنے بے بنیاد اور اختراعی دعووں کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے تھے۔
فافن کی ایگزیکٹو کونسل نے وضاحت کی ہے کہ سرور باری اب فافن نیٹ ورک کے رکن اور نمائندہ نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اپنے میڈیا اور سماج میں اپنی قبولیت کے لیے فافن کا نام استعمال کرنا چاہیے۔ فافن جو ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکائونٹیبلٹی ٹی ڈی ای اے سے انتظامی، مالی اور تکنیکی مدد حاصل کرتا ہے، نے ہمیشہ اپنے کام میں شفافیت کا اعلی معیار برقرار رکھا ہے اور اس کے لیے کھلا ہے اور نیٹ ورک اپنے ڈیٹا، رپورٹس، مالیات اور فیصلہ سازی کی کسی بھی قسم کی چھان بین، انکوائری اور آڈٹ پر کھلے دل سے تیار ہے۔
فافن کو اس بات پر تشویش ہے کہ عام انتخابات 2023 سے پہلے سرور باری کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اس گھٹیا مہم کا مقصد صرف فافن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے کیونکہ سرور باری کے تمام دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور لایعنی اور غیرسنجیدہ ہیں جو قانون کی کسی عدالت میں ٹھہر ہی نہیں سکتے۔ فافن وہ تمام قانونی رستے اختیار کرے گا جو کہ نیٹ ورک کے خلاف اس طرح کے مذموم حملے روکنے کے لیے ضروری ہیں۔ مزید سوالات اور وضاحت کے لیے رشید چوہدری سے 03028110511 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، یا بذریعہ ای میل rashid.ch@tdea.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔