بھارتی اداکارہ اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

بھارتی اداکارہ اور سیاستدان سیونی گھوش کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو بھارتی ریاست تریپورہ میں پولیس نے گرفتار کیاپولیس نے اداکارہ کو اقدام قتل کے الزام میں اتوار کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا دوسری جانب اداکارہ و سیاستدان سیونی گھوش کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ترنمول کانگریس نے سیونی کی گرفتاری کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی سیاست دان نے تامل فلم ’جے بھیم‘بنانے والے اداکار سوریا کو پیٹنے پر انعامی رقم دینے کا اعلا ن کیا تھا "جے بھیم” فلم کو تامل ناڈو کی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے ) نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم قرار دیا تھا۔

سوریا کے خلاف پی ایم کے کے مقامی لیڈر سیتھاملی پزہانی سوامی نے مائیلا ددورائی میں سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔دوسری جانب انہوں نے اشارہ دیا کہ جس طرح بنگلور ایئرپورٹ پر اداکار وجے سیتھو پتی پر حملہ ہوا تھا، وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ہی حملہ ان کی پارٹی کے نوجوان سوریا پر کریں انہیں ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

Comments are closed.