سیکیورٹی مشقوں کے دوران پی آئی اے بوئنگ 777 کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،سینٹر افنان اللہ نے سینٹ ایوی ایشن کمیٹی کو انکوائری کے لیے خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی ڈرل کے لیے اے ایس ایف کو دیا گیا مشق کے دوران مبینہ ٹرک کی ٹکر سے طیارے کو نقصان پہنچا،45 ارب 60 کروڑ کا طیارہ اب قابل مرمت نہیں ہے-
مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود
خط میں کہا گیا کہ جہاز کی خرابی سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا پی آئی اے کو حفاظتی مشقوں کے لیے پبلک سیکٹر کمپنی کو طیارے دینے کا اختیار نہیں معاملے کی تحقیقات کے لیے ایوی ایشن کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے-
خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اے ایس ایف ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
اس سے قبل ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جہاز سے ٹرک ٹکرانے کے واقعے کی تصدیق کی گئی –
سابق وزیراعظم کو جرمانہ
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جہاز ٹکرانے سے جو نقصان ہوا تھا اسے دور کر دیا گیا تھا جہاز لانگ سٹوریج میں کھڑا ہے،کوووڈ19 پابندیوں کے باعث بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بہت کم ہو گیا تھا،اسی کے پیش نظر طیارہ لانگ سٹوریج میں کھڑا کیا گیا-
ترجمان پی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ روٹس پر پروازیں شروع ہونے سے بوئنگ جہازوں کا استعمال بڑھتے ہی طیارہ آپریشنل کر دیا جائے گا،اینٹی ہائی جیکنگ مشق میں جہاز سے ٹرک ٹکرایا تھا تاہم اسکے بعد مرمت کروا کی گئی تھی-