سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پراونشل کوآرڈینیشن کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کا احتجاج جاری صوبہ پنجاب کا ہر شہر احتجاج کا مرکز بن گیا سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کا سرگودھا میں دھواں دھار جلسہ عام مقررین کاپرجوش ولولہ خطاب سات نومبر سے پنجاب بھر کے سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کا اپنے مطالبات کی منظوری تک لاہور میں غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق :
اس موقع پر ایپکا مرکزی سیکرٹری خالد جاوید اور جنرل سیکٹری میاں عامر ندیم سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کیے گئے وعدوں کر عمل درآمد یقینی بنائے جس میں ٹیکنیکل الاؤنس کا نفاذ، سروس سٹرکچر، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی منظوری کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا پی ایم آئی یو کے خلاف قوانین کا خاتمہ ھے انہوں نے کہا کہ پی آی سی کے تحت مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا 3 دسمبر سے 6 دسمبر تک پنجاب بھر میں قلم چھوڑ ہڑتالی کیمپ لگے گے اور 7 دسمبر سے لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے او کئے گئے وعدوں کے مطابق سب انجینئر ٹیکنالوجسٹ کے مطالبات پورے کرے

Shares: