معذوروں کا عالمی دن :اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑی بات کہہ دی

0
95
asad qaisar speaker

اسلام آباد:معذوروں کا عالمی دن :اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں کیلئے منظم کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے کئی سالوں سے کوشاں ہیں

 

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معذوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اسپیکر ہوں تو پارلیمان کے دروازے معذوروں کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں کے لئے منظم کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ایسے بچے جن کا کوئی نہیں ان کو فلاحی تنظیمیں گلے لگائے ہوئے ہیں۔

 

اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں اور یتیموں کے لئے بڑے بڑے کمپلیس بنانے کا آغاز کرچکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان بھی دن رات پسے ہوئے طبقات کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کی بات کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں جہاں بھی کمزوری ہے معذور افراد بتائیں پارلیمان اس پر قانون سازی کرے گی، انٹرنیشنل این جی اوز کے رجسٹریشن میں بڑی مشکلات ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہماری بیوروکریسی کی یہ تربیت ہوچکی ہے کہ کوئی کام جلدی نہ ہوجائے، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

 

ادھر آج آج خصوصی افرادکے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو اپا ہج بنانے کیلئے انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جن میں پر امن مظاہروںاور سوگواران پرگولیوں ،پیلٹ گنز ، پا وا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال شامل ہے۔ اسکے علاوہ وحشیانہ ظلم و تشدد، بجلی کے جھٹکے، ٹانگوں کے پٹھوں کو لکڑی کے رولر سے کچلنا ، گرم چیزوں سے جلانا اور تفتیشی مراکز میں الٹا لٹکانا بھی شامل ہیں جبکہ محکوم کشمیریوں کے خلاف کھلونانما بموں اور بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

 

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف مہلک پیلٹ گنز کے وحشیانہ استعمال سے مقبوضہ علاقے میں معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تین ہزار سے زائد کشمیری اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بصارت کھونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو ایک منظم طریقے سے معذوربنانے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی اقدام کا فوری نوٹس لے

 

Leave a reply