کابل: بھارت سے گندم کی اجازت:افغان حکومت کا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم،اطلاعات کے مطابق افغانستان نے بھارت سے گندم لے کر آنے والے ٹرکوں کو براستہ واہگہ اور طورخم افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
دفترخارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ پاکسان نے فیصلہ کیا ہے کہ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی بھارت سے افغانستان منتقلی کے لیے سہولت دی جائے گی۔
Called on Afghan Foreign Minister H.E. Amir Khan Muttaqi & discussed bilateral cooperation as well as Pakistan’s facilitation of humanitarian assistance to Afghanistan including transportation of wheat & emergency medicines assistance to Afg from India on exceptional basis pic.twitter.com/363N4HTRbu
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) December 4, 2021
افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان کی وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ہفتے کو ملاقات کے دوران فیصلے سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ملاقات میں تجارت اور بھارت سے گندم کی منتقلی کے حوالے سے سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Today IEA Foreign Minister Mawlawi Amir Khan Muttaqi met Mr. Mansoor Ahmad Khan, Pakistani Ambassador to Kabul.
The meeting focused on enhanced trade and facilitating Indian assisted wheat to reach Afghanistan. pic.twitter.com/OPUVpX208c
— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) December 4, 2021
ان کا کہنا تھا کہ امیر خان متقی نے افغانستان کے ٹرکوں میں گندم کی منتقلی کی اجازت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل اکتوبر کے اوائل میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے دوران بھارتی وفد نے طالبان حکومت کے رہنماؤں سے غیررسمی ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اسلام آباد سے درخواست کریں کہ وہ پاکستان کے راستے بھارت سے افغانستان گندم لے جانے کی اجازت دیں۔
جس کے بعد امیر خان متقی نے معاملے کو نومبر میں دورہ اسلام آباد کے دوران اٹھایا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دلایا تھا کہ پاکستان اس درخواست کا جائزہ لے گا۔