سال 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے فنکار

ممبئی: آن لائن سرچ انجن یاہو کی جانب سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت میں سال کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مرد اور خواتین فنکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی: 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار: یاہو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق رواں برس ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے والے بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا-

2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں آریان خان بھی شامل

دوسرے نمبر پر بھارتیوں نے یاہو پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کو سرچ کیا جبکہ تیسرے نمبر پر تمل اور تیلگو انڈسٹری کے معروف اداکار آلو ارجن کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔


کناڈا فلموں کے اداکار پنیت راج کمار المعروف اپو اکتوبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے انہیں لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

جبکہ برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کو لوگوں نے پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا شہنشاہ جذبات کہے جانے والے اپنے عہد کے معروف اداکار دلیپ کمار جولائی 2021 میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

دوسری جانب سال 2021 میں بھارت میں معروف سرچ انجن یاہو پر جن اداکاراؤں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

بھارتی میڈیا کے مطابق 2021 میں یاہو پر سب سے زیادہ کرینہ کپور کو سرچ کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پر کترینہ کیف ہیں جو جلد ہی اداکار وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں ان کے بعد اس فہرست میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اس فہرست میں ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھاروتھ پربھو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی اداکاراؤں میں وہ 10 نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے

Comments are closed.