میانمار کی عدالت نے معزول صدر کو سنائی سزا

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی عدالت نے معزول صدر کو چار سال کی سزا سنا دی ہے

میانمار کی عدالت نے فوجی بغاوت کے بعد میانمار کی سابق رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال کی قید سنائی ہے، رواں برس یکم فروری کو بغاوت کے بعد سے آنگ سان سوچی کے خلاف متعدد مقدمات درج کئے گئے تھے، ان مقدموں میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے ،عدالتی فیصلے کے مطابق آنگ سان سوچی کو چار برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، اس مقدمے میں عوام کو اکسانے اور کرونا قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات شامل تھیں

آنگ سان سوچی کو رواں برس یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد فوج کے سب سے سینئر جرنیل کی قیادت میں قائم ہونے والی حکومت نے گرفتار کیا گیا تھا آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد سے فوجی حکومت کے استغاثہ نے ان پر کئی قسم کے الزامات عائد کر رکھے ہیں اس کے علاوہ ایک اور مقدمے میں بغیر لائسنس کے واکی ٹالکی ٹیلی فون سیٹ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ایک اور مقدمہ سرکاری راز کے قانون کی عدم پاسداری ہے آنگ سان سوچی کے خلاف دیگر مقدمات میں بدعنوانی کے متعدد الزامات ریاستی رازوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی، اور ٹیلی کام قانون شامل ہیں جس میں مجموعی طور پر ایک صدی سے زیادہ قید کی سزا ہے میانمار میں فوجی بغاوت انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی کی وجہ سے ہوئی۔ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

Leave a reply