سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

0
56

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا
وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ تکلیف دہ واقعہ ہے،کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا،سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،میری سری لنکن وزیر خارجہ سے بات ہوئی وزیراعظم کی سری لنکن حکومت سے بات ہوئی سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے،سری لنکن حکومت چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں، حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا،حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،انتہا پسند سوچ کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا،جو سیالکوٹ میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا،سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں 118افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 19دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس ہوگا، اجلا س میں مختلف ممالک کے خصوصی نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا افغانستان ہے،افغانستان کی صورتحال پر فوری توجہ دینا ہوگی افغانستان میں معاشی بحران پیدا ہوا تو منفی اثرات مرتب ہوں گے ، افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہو گا،

سیالکوٹ میں جنونی ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن مینجر کا بہیمانہ قتل ،پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد آج سری لنکن ہائی کمیشن جائے گا وفد کی قیادت مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کریں گے وفد سری لنکن ہائی کمیشن کے حکام سے تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرے گا

قبل ازیں سانحہ سیالکوٹ،مزید ملزمان گرفتار کر لئے گئے، پنجاب پولیس کے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے چھاپے جاری ہیں، تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ،گزشتہ 12 گھنٹے میں پولیس نے مزید 7 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا اب تک 131 افراد کو پولیس گرفتار کرچکی ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں

دوسری جانب سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 13 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا پولیس انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریگی ،
13 ملزمان کو سیالکوٹ سے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لایا جارہا ہے سری لنکن شہری قتل کیس میں ان ملزمان کے مختلف کردار سامنے آئے ہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جانے والوں میں ملزم فرحان ادریس،طلحہ عرف باسط شامل ہیں ملزم احتشام،جنید،صبور بٹ،راحیل عرف چھوٹابٹ اور عمران کو بھی عدالت لایاجائے گا،ملزموں کو آج 12 بجے عدالت میں پیش کیا جائے گا،انسداد دہشتگردی عدالت کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے،

قبل ازیں سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کماراکی میت روانگی کیلئے ایئرپورٹ پہنچا دی گئی ہے نجی فیکٹری کے منیجراورسری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکارعلی الصبح ہسپتال پہنچے پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہورلایا گیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کی، پریانتھا کماراکی میت کو آج کولمبو روانہ کیا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی

واضح رہے کہ توہین مذہب ،قرآن کا مبینہ الزام لگا کر غیر ملکی شہری کو جلا گیا گیا ،واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 132 کلو میٹر دور سیالکوٹ کی تحصیل اگوکی میں پیش آیا جہان‌ایک فیکٹری میں جنرل منیجر کے طور پر کام کرنے والے ملازم کو قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں عوامی ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا بعد ازاں اسکی لاش کو آگ لگا دی گئی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب اس معاملےکی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا تھا پولیس کو تقریباً صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی، پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔فیکٹری مالک نے بتایا کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

Leave a reply