ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول آئندہ ماہ جا ری کرنے کا اعلان

0
98

کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول آئندہ ماہ جاری کردیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول 21 جنوری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے مجموعی طور پر 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 وینیوز پر 45 میچز کھیلے جائیں گے-

جن میں ایڈیلیڈ، برسبین، جیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹائٹل کا دفاع کرے گا جو اس نے دبئی میں کھیلے گئے رواں برس کے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو قابو کرکے جیتا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اب صرف 11 ماہ کی دوری پر ہے، شائقین جلد ہی میگا ایونٹ کیلیے اپنا پروگرام تیار کرسکتے ہیں ٹکٹوں کی فروخت 7 فروری سے شروع ہوگی۔

دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

ورلڈ کپ 2022 کا فائنل مصنوعی روشنیوں میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر 13 نومبر کو کھیلا جائے گا سیمی فائنلز کی میزبانی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول بالترتیب 9 اور 10 نومبر کو کریں گے۔

یاد رہے کہ میزبان آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، افغانستان اور جنوبی افریقہ اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں انٹری پا چکے ہیں، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز راؤنڈ 1 کھیلیں گے، دیگر 4 ٹیموں کا انتخاب 2 کوالیفائنگ ایونٹس کے ذریعے کیا جائے گا،پہلا فروری میں عمان اور دوسرا جولائی میں زمبابوے میں ہوگا-

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

دوسری جانب آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا تین رکنی وفد 2روز کراچی میں قیام کرے گا سیکیورٹی وفد کے اراکین کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی آفیشلز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا وفد لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز کا بھی دورہ کرے گاسیکیورٹی وفد کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ سال مارچ اور اپریل میں سیریز شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

Leave a reply