ملتان :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سے حسر بطن سعودی عرب کے گورنر جناب ابو منصور نے ملاقات کی ہے
ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا
سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سے حسر بطن سعودی عرب کے گورنر جناب ابو منصور کی ملاقات۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا pic.twitter.com/wsIw21fjLt— Syed Yousuf Raza Gillani (@YRGillani) December 7, 2021
یاد رہےکہ پچھلے کئی ماہ سے دنیا بھرکی اہم شخصیات کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے شروع ہیں ، سعودی گورنر کی ملاقات بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے،
دوسری طرف اہم حلقوں کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی یہ امید قائم کرچکی ہے کہ وہ اقتدار میں آئے گی جس کے بعد وہ ان ممالک کے ساتھ بہترین سفارتی تعلقات بھی قائم کرے گی