مزید دیکھیں

مقبول

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

حافظ آباد: ای او عنبرین کاکوٹ چیاں سکول کا دورہ، شاندار انتظامات پر اطمینان

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) ای او عنبرین...

آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل...

سیالکوٹ: گیس لیکیج سے گھر میں آگ، دو خواتین جھلس گئیں

سیالکوٹَ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) مسلم کالونی نزد...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

کترینہ کیف اوروکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے

ممبئی: کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی آج ہوگی دلہا اوردلہن نےتقریب میں آنے کے لئے گرینڈ انٹری کی تیاری کرلی۔

باغی ٹی وی : بالی وڈ اسٹارکترینہ کیف اوراداکار وکی کوشل کی شادی کے چرچے میڈیا اورسوشل میڈیا پرہیں اوربالآخرآج وہ دن آگیا جب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف خوبصورتی سے سجی روایتی ڈولی میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچیں گی جبکہ وکی کوشل اپنی دلہنیا کولینے 7 سفید گھوڑوں کی بگھی میں آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی سہرا بندی کی تقریب دوپہر ایک بجے ہو گی تین بجے ہوٹل کے لون میں منڈپ سجایا جائے گا جوڑا جس منڈپ میں پھیرے لے گا، اسے خاص شیشے سے تیار کیا گیا ہے۔

کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

راجھستان کے شہر سوائی مادھوپور کے مشہورریزوٹ میں ہونے والی شادی کے تقریبات کا آغاز منگل کومہندی کی تقریب سے ہوا تھا اورگزشتہ رات ہلدی اورسنگیت کی تقریبات ہوئیں جس میں دونوں خاندانوں کے قریب رشتے دار اور بالی وڈ کے کئی فنکار شریک ہوئے۔

اداکار جوڑے کی شادی کیلئے جو مہمان راجستھان پہنچ چکے ہیں ان میں فلم ساز کبیر خان، گلوکار شنکر مدھاون، اداکار رنویر سنگھ، اداکارہ ملائیکا اروڑا، روینہ ٹنڈن اور نیہا دھوپیا سمیت کئی دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں

دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

کترینہ کیف کی خود سے کم عمر نوجوان سے شادی ،کنگنا رناوت کا ردعمل