آصف علی زرداری کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کر دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا.واضح رہے کہ آصف علی زداری نے کل ایوان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا تھاکہ پاکستان ہم نے یعنی مقامی لوگوں اور سندھیوں نے بنایا ہے. ان کے اس بیان پر آج ایم کیوایم کے رہنما خالد محمود صدیقی نے اس بیان پر شدید احتجاج کیا اور آصف علی زرداری کےاس بیان کو مسترد کرتےہوئے اس ایوان سے واک آؤٹ کر گئے