اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔

باغی ٹی وی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔


شیخ رشید نے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کیا جاسکے گا اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔

پنجاب میں شدید دھند،موٹر وے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

دوسری جانب ڈائریکٹر امیگریشن نے کہا کہ ہم نے درخواست کے 24 گھنٹے کے اندر درخواست دہندگان کو پاسپورٹ فراہم کرنے کے لیے ایک نئی سروس (فاسٹ ٹریک) شروع کی ہے-


انہوں نے بتایا کہ آزمائشی مدت کے آخری چند دنوں میں، ہمیں 1224 درخواستیں موصول ہوئیں اور بغیر کسی ناکامی کے 24 گھنٹوں کے اندر تمام پاسپورٹ فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں ڈی جی آئی پی ٹیم نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

Shares: