مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم

0
80

سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمارت خالی کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پر تحریری حکم جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ لگتا ہے رہائشی تاخیری ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی ہدایت کردی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت 10 نومبر کو واضح حکم دے چکی ہے، واضح حکم کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور بتایا گیا 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک پورشن خالی نہیں کیے۔

ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سےرابطہ کرے، عمارت کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں اور غیر قانونی تعمیرات گرا کر12 جنوری تک رپورٹ پیش کی جائے۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے تمام الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاویز طلب کی تھیں۔

خیال رہے کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کیخلاف کرمنل کیس دائر کیا گیا تھا ، پراسیکیوشن کا کہنا تھا مکہ ٹیرس کے مالک نے ایس بی سی اے کے سیکشن سکس کی خلاف ورزی کی ہے، جرم ثابت ہونےپربلڈرکو3 سال سزا،بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Leave a reply