پشاور: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات:نتائج آنا شروع ہوگئے:نظریں پشاورپرلگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق کے پی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی سب سے آگے ہے اورن لیگ سب سے پیچھے مگرپشاور کے میئر کے جے یوآئی ف کے امیدوارن لیگ ، اور پی ڈی ایم کی اکثرجماعتوں کے حمایت یافتہ ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اب ہر کسی کی نظر پشاور کے میئر کے نتیجے پر منتج ہوگئی ہے ،
ساڑھے پانچ سو پولنگ اسٹینشزمیں سے ابھی سو کے لگ بھگ نتائج موصول ہوئے ہیں ان میں جے یو آئی ف کے امیدوار آگے آگے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی امیدوار پیچھے پیچھے جارہے ہیں
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کے پی کی 64 میں سے 9 نشستوں کےنتائج آچکے ہیں جن کے مطابق 4نشستوں پرپی ٹی آئی اور2 پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیںجبکہ جےیوآئی 2اوراےاین پی کی ایک نشست ہے
ادھر دیگرعلاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک چند بڑی تحصیلوں کے نتائج آنا شروع ہوئے ہیں جس کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل چیئر مین وزیر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک مستو خان نے کامیابی حاصل کر لی ، آزاد امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح امیدوار نے3211 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار عرفان اللہ 731 ووٹ حاصل کیے۔
بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی سے پی ٹی آئی کامیاب
بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید الرشید کامیاب ٹھہرے، انہوں نے جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کو شکست دی، فاتح امیدوار نے 4435 ووٹ جبکہ ہارنے والے دونوں امیدوار پیر خان بادشاہ اور اختر علی شاہ نے 2690 اور 70 ووٹ حاصل کیے۔
ہنگو کی تحصیل چیئر مین کا الیکشن آزاد امیدوار لے اُڑے
تحصیل چیئر مین ہنگو میں آزاد امیدوار عامر غنی نے میدان مار لیا، انہوں نے 13761 ووٹ حاصل کیے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حافظ محمد قاسم 11044 ووٹ حاصل کر سکے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی ، نور آواز نے 4635 ووٹ حاصل کیے۔
بونیر میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب
بونیر کی تحصیل چیئر مین گاگرہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیّد سالار جہان 9344 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کے رشید احمد نے 4975 ووٹ حاصل کیے۔ اسرار احمد 289 ووٹ حاصل کر سکے۔
ضلع بونیر کی تحصیل چیئر مین گدیزئی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شیر عالم خان 10365 ووٹ لیکر سرخرو ہوئے۔اے این پی کے شاہ جہان 6783 ووٹ حاصل کر سکے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عالم خان نے 3262 ووٹ حاصل کیے۔
بنوں میں آزاد امیدوار نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی
بنوں کی تحصیل چیئرمین میریان کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار پیر کمال شاہ نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی ہے۔ فاتح امیدوار نے 11 ہزار 885 ووٹ لیے جبکہ ہارنے والے امیدوار شاہد اللہ خان کے حصے میں 6370 ووٹ آئے۔ تیسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک نعیم خان نے 865 ووٹ حاصل کیے۔
خیبر پختونخوا /بلدیاتی انتخابات,پشاور سٹی مئیر شپ52 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج,جے یو آئی کے زبیر علی 17ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے,تحریک انصاف کے رضوان بنگش 9893 دوسرے نمبر پر،پیپلزپارٹی کے ارباب زرک تیسرے نمبر پرہیں جبکہ ابھی پانچ سو کےلگ بھگ پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آناباقی ہے
الحمدللہ مردان سے جماعت اسلامی کے دو چیئرمین منتخب
قبل ازیں پشاور سے تین چیئرمین منتخب ہونے کی خبر آئی تھی pic.twitter.com/ci7oAT32QX— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) December 19, 2021
ادھر جماعت اسلامی نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے یہ پیغام جاری کیا ہے کہ مردان ضلع سے ان کے دو چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں
کے پی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے:اے این پی نے تحصیل میئر کا انتخاب جیت لیا،اطلاعات کے مطابق کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور پہلے ہی نتیجے سے صورت حال بڑی بدلتی ہوئی نظرآتی ہے
ابھی تک ملنے والے نتائج کے مطابق صوابی تحصیل رزڑ کے تمام پولنگ سٹیشنز کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ اے این پی کے غلام حقانی 22743 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے بلنداقبال 13023ووٹ لےکر ہارگئے
ایسے ہی بنوں ، ٹانک،اوردیگر تحصیلوں سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اکثروبیشتر پر پی ٹی آئی جبکہ دیگر جماعتیں بھی کئی مقامات پر آگے جارہی ہیں ،








