وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی

0
54

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا تھا، جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا، جبکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گفتگو ہونا تھی۔

دوسری جانب حکومت نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج 3 بجے طلب کر رکھا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے، ایوان بالا کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل،جے یو آئی کو ایک اور نشست مل گئی

یاد رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔

ادھر لکی مروت، دوبارہ گنتی میں ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی کے تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہو گیا

جے یو آئی کے مولانا انور بادشاہ ایک ہزار21 ووٹ لے کرچیئرمین منتخب ہو گئے پی ٹی آئی کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرآئے احتجاج کے بعد دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے-

سن لیں،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی، سعید غنی

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز کی نشستوں میں سے 60 جبکہ 5 سٹی کونسلز کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی۔ جن کے نتائج تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔ چیئرمین تحصیل کونسل کی جس ایک نشست پر پولنگ نہیں ہوئی وہ بنوں کی تحصیل بکا خیل ہے۔ جہاں پولنگ سٹیشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی ایک نشست ڈی آئی خان پر پولنگ نہیں ہوئی۔ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کو قتل کیے جانے پر پولنگ ملتوی ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر تحصیل کونسلز کی 60 اور سٹی کونسلز کی 4 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔

سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل

اب تک 60 تحصیل کونسلز میں سے 52 کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 17 نشستیں جے یو آئی، 14 پی ٹی آئی اور 9 آزاد امیدواروں نے جیتیں۔ جب کہ اے این پی نے 5، ن لیگ نے 3، جماعت اسلامی نے 2، پیپلز پارٹی اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی-

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی, بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلیں۔ ن ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

الیکش کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی

Leave a reply