مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 دکانداروں پر بھاری جرمانے

سیالکوٹ ِ,باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے، سمیع اللہ عثمانی صدر، صائمہ صابر جنرل سیکرٹری منتخب

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) جرنلسٹس ایسوسی...

سیالکوٹ: اقلیتی کارڈ تقسیم،خواجہ آصف کا اقلیتوں کو مکمل حقوق دینے کا عزم

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) وفاقی وزیر...

ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں-

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں اور ہم نے کرکٹ کی بہتری کی بات کی ہے اور عمل بھی کریں گے کرکٹ میں تاثر ہے کہ کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے تاہم کوچز کی ضرورت ہوتی ہے اس بات سے انکار نہیں۔

الیکش کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے اب ہمارا آغاز اچھا ہے مگر بہت کچھ کرنا باقی ہے آئی سی سی فنڈنگ سے باہر آنا ہے تو کمرشل ورلڈ پراپرٹی دینی ہیں پچز کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔

میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان

رمیز راجہ نے کہا کہ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں تماشائیوں کے لیے بھی فینز کلب کا الگ شعبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین سیزن آنے والا ہے جو خوشی کا باعث ہے 100 بچوں کو تربیت اور ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے جبکہ اسکولنگ کے ساتھ مل کر 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے اسکول کرکٹ بہت اچھی چل رہی ہے سوال کے لیے لیڈر کے پاس جانا چاہیے کوچ کے پاس نہیں کوشش ہے ماحول اور لیڈر شپ کے ذریعے کچھ کرسکیں۔ آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ چل رہا ہے اور 15 دن میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔

سن لیں،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی، سعید غنی