نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

0
32
نور مقدم قتل کیس،تفتیشی افسر پر ہوئی عدالت میں جرح

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

تھراپی ورکس کے وکیل اکرم قریشی اور مرکزی ملزم کے وکیل سکندر ذوالقرنین آج پیش نہ ہوئے ،عدالت نے حکم دیا کہ 5 جنو ری کو کمپیوٹر آپریٹر مدثر اور مدعی مقدمہ پر جرح ہو گی، آئندہ سماعت پر جو 3 درخواستیں ہیں ان پر بھی دلائل دیں، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی،

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو عدالت پیش کیا گیا تھا،ظاہر جعفر کو دیگر ملزمان سے الگ لایا گیا تھا، کمرہ عدالت میں لے جاتے وقت کورٹ رپورٹر بھی موجود تھے، عدالت نے پولیس اور ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی رکھا ،باقی سب کو باہر نکال دیا گیا، صرف مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور پولیس والے عدالت کے اندر تھے، عدالت کے اندر اس وقت کیا ہوا اس بارے تفیصلات سامنے نہیں آ سکیں تا ہم دوران سماعت جج نے کہا کہ جج قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،صحافیوں نے ملزم ظاہر جعفر سے سوالات کئے تا ہم اس نے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا،

قبل ازیں گزشتہ سماعت پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے وکالت نامہ جمع کروایا ہے جو لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں، گزشتہ سماعت پر سکندر ذوالقرنین نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اسکا میڈیکل کرایا جائے،درخواست ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ شکایت کنندہ بااثر شخص ہیں اس لیے پولیس نے جان بوجھ کر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کو چھپایا، ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کر دی

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Leave a reply