کے الیکٹرک نے کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ترجمان کا دعویٰ

0
45

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا-

باغی ٹی وی : پیر کو کراچی میں مسلسل ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کے دوران کے الیکٹرک (کے ای) نے شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا۔ یوٹیلٹی کی ٹیمز برسات کے اس موسم کے دوران مسلسل متحرک رہیں اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

جن علاقوں میں کنڈوں کی بہتات اور بجلی کی چوری زیادہ ہے وہاں پر رہائشیوں کی حفاظت کے پیش نظر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی بعدازاں کے الیکٹرک کی فیلڈ میں موجود ٹیموں سے کلیئرنس ملنے کے بعد بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے صارفین کو بجلی کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کیلئے کے۔الیکٹرک اپنے سوشل میدیا پلیٹ فارمز سے مسلسل تازہ ترین صورتحال نشر کرتا رہا۔

پاور یوٹیلیٹی کی جانب موجودہ بارش کے دوران حفاظت کے نکتہ نظر سے بند کئے جانے والے فیڈرز کی تعداد نے کسی بھی موقع پر 380 سے تجاوز نہیں کیا کے ای کی ٹیمیں موسم کی تبدیل ہوتی صورتحال کے تحت شہر بھر میں متحرک ہیں

کے۔الیکٹرک کی ٹیموں نے صدر کے علاقے فریئر مارکیٹ میں ہونے والی ایک افسوناک ہلاکت کی بروقت تحقیقات بھی کیں۔ اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک قدرتی موت تھی اور اس کا سبسب کرنٹ لگنا نہیں تھا۔

کے۔الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا ”بارش کے دوران ہمارا سسٹم عمومی طور پر مستحکم رہا اور ہماری ٹیمز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شہریوں کو محفوظ انداز سے بجلی کی فراہمی جاری رہے۔ جن علاقوں میں بجلی چوری اور کنڈوں کی موجودگی عام ہے وہاں خطرات کے سدباب کیلئے چند فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کو عارضی طور پر منقطع کیا گیا تھا۔ ان علاقوں میں بھی مقامی ٹیمز کی منظوری کے بعد بجلی کی فراہمی جلد بھال کر دی گئی تھی۔“

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی ہے۔

بارش کے دوران مقامی سطح پر شکایت کے لیے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے لائیو ایپ، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 24/7 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply